پھالیہ میں ستھرا پنجاب کے تحت کام کرنے والے واسا کے سینیٹری ورکرز نے دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کر دی۔ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے گجرات، منڈی بہاءالدین روڈ بلاک کر دیا۔
پھالیہ میں ستھرا پنجاب کے تحت کام کرنے والے واسا کے سینیٹری ورکرز نے دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کر دی۔ ورکرز نے کوڑا اٹھانے والی گاڑیاں اور رکشے سڑک پر کھڑے کرکے گجرات، منڈی بہاءالدین روڈ کو بلاک کر دیا جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین نے کہا کہ ستھرا پنجاب کا پرائیویٹ ادارہ واسا ان سے کام لینے کے باوجود تنخواہیں نہیں دے جس کی وجہ سے ماہ رمضان میں مالہ مشکلات کا شکار ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم میں کئی ملازمین کو دو ماہ کئی کو تین ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں جبکہ ہم کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں دکانداروں کو بھی سودا سلف کے پیسے دینے ہیں۔ لیکن واسا والوں نے تنخواہیں روک رکھی ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ جب تک تنخواہیں نہیں دی جاتیں اس وقت تک شہر کی صفائی کا کام نہیں کریں گے۔ پولیس کے مظاہرین سے سڑک کھولنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ واسا کے نمائندوں نے میڈیا کو اپنا موقف دینے سے گریز کیا۔
Leave a Reply