flood warning in punjab

آئندہ 24 گھنٹوں میں دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق مرالہ، خانکی، قادر آباد اور ملحقہ دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ دریائے چناب میں سیلابی پانی کی سطح 2 لاکھ کیوسک سے بڑھ کر اڑھائی لاکھ کیوسک ہونے کا امکان ہے۔

کمشنر ملتان، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سیالکوٹ، گجرات، گجران اللہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، سرگودھا، جھنگ، خانیوال، ملتان، کوٹ ادو اور مظفر گڑھ کے ڈی سیز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام انتظامات پہلے سے مکمل کریں۔ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملہ کو الرٹ کیا جائے۔ ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔

ریسکیو آپریشن کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ ہونا چاہیے جبکہ عوام کو موجودہ صورتحال سے آگاہ رکھا جائے۔ دریائی طاسوں میں مکانات اور مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں۔ فلڈ ریلیف کیمپ میں خوراک، پینے کے صاف پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ہنگامی انخلاء کی صورت میں حکام کے ساتھ تعاون کریں۔ پنجاب حکومت آپ کی اور آپ کی املاک اور مویشیوں کا خیال رکھے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں