منڈی بہاءالدین لہو لہان ہو گیا. گوجرہ میں نامعلوم افراد نے مقامی کاشتکار کو گولیاں مار کر قتل کر دیا. مقدمہ درج
گوجرہ {نامہ نگار} تفصیلات کے مطابق گوجرہ کے رہائشی زولفقار احمد ولد خضر حیات جو اپنی زمین پر رہائشی مکان تعمیر کروا کر کرایہ پر دیتا تھا جمعہ کے روز شام تک گھر نہ آیا تو اس کی اطلاع گوجرہ پولیس کو دی گئی.
رات 12 بجے کے قریب پولیس کی موجودگی میں ایک نئے تعمیر شدہ مکان میں سیڑھی لگا کر چھت پر پہنچے تو وہاں خون میں لت پت اسکی لاش پڑی ھوئی تھی جسے کس سفاک قاتل نے فائرنگ کر کے مار ڈالا اور مکان کے باہر والے گیٹ کو تالا لگا دیا تھا.
پولیس نے مقتول کے بھائی نوازش علی کے بیان پر نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا جس کی نماز جنازہ 3 بجے ادا کرکے سپرد خاک کر دیا گیا ہے.