تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، شراب کی بھاری مقدار برآمد
تھانہ سٹی پولیس نے غیر قانونی شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔ ایس ایچ او عمیر چٹھہ کی قیادت میں دوران چیکنگ ایک مشتبہ شخص کو روکا گیا، جس کی شناخت محمد بلال ولد سرور، سکنہ منشی محلہ کے طور پر ہوئی۔
ملزم شہر میں شراب سپلائی کرنے جا رہا تھا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے نیٹ ورک کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
شہریوں نے پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو سراہا اور امن و امان کی بحالی کے لیے ایس ایچ او عمیر چٹھہ کی کوششوں کی تعریف کی۔