محکمہ موسمیات کے مطابق سردیوں کے موسم میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں۔ 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی رات سال کی طویل ترین رات ہوگی۔ جبکہ 21 دسمبر سے راتیں چھوٹی اور دن طویل ہونے لگیں گے۔
آج کراچی میں طلوع آفتاب صبح 7 بجکر 12 منٹ پر ہوا اور غروب آفتاب شام 5 بجکر 48 منٹ پر ہوگا۔ یعنی دن کا دورانیہ 10 گھنٹے سے زائد پر مبنی ہوگا جبکہ رات 14 گھنٹے ہوگی۔یہ تقریب ہر سال دسمبر کے مہینے میں ہوتی ہے اور اس کی تاریخیں 20 سے 23 دسمبر تک کسی بھی دن ہوسکتی ہیں۔
A Full Cold Moon Will Occur In December 2023
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ 21 جون اس سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات تھی۔واضح رہے کہ وہ وقت جب شمالی نصف سال کی سب سے لمبی رات ہوتی ہے، اسے فلکیات کی زبان میں “ونٹر سولسٹیس” یا “شمالی سالسٹیس” بھی کہا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں ایک عام غلط فہمی یہ ہے کہ موسم سرما میں زمین سورج سے اپنے سب سے زیادہ فاصلے پر ہے۔ ایسا نہیں ہوتا۔