گجرات کے علاقے جلال پور جٹاں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ٹک ٹکر جاں بحق ہوگیا۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مقتول مقدر عباس کو تعاقب کرکے قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں ٹک ٹاکر خاتون ثنا یوسف کو ان کے ہی گھر میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔