منڈی بہاءالدین : تھانہ سول لائن کے علاقہ حاجی محلہ میں گزشتہ رات اندھا دھند فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک حارث نامی نوجوان سے مضروب نوجوانوں حنان علی، بلال رضا اور اسد علی کی معمولی تلخ کلام ہوئی جس پر ملک حارث نے اپنے دوستوں مرزا فرحان وغیرہ کو فون کرکے بلایا جنہوں نے آتے ہی مضروب لڑکوں کو مارنا پیٹنا شروع کردیا
بات مزید بڑھی تو مرزا فرحان نے ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے تینوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے جس سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا جو کہ ابھی زیر علاج ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا۔