منڈی بہاؤالدین: ایف آئی اے گجرات سرکل نے منڈی بہاؤالدین سے 2 انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق انسانی اسمگلروں کی شناخت بشارت علی اور محمد منشا کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کو ایف آئی اے گجرات سرکل نے منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ اور فراڈ میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان نے اٹلی کا ورک ویزہ دلانے کے لیے شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورے. گرفتار ملزم بشارت نے شہری سے 11 لاکھ روپے اور ملزم منشا نے شہری سے 75 لاکھ روپے وصول کئے۔
میکن: غیر قانونی طریقے سے اٹلی جاتے ہوئے نوجوان جاں بحق
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے متاثرہ شہریوں کو اٹلی کے بجائے لیبیا بھیجا تھا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Leave a Reply