منڈی بہاءالدین: فیض احمد سکنہ ساہنا اڈا کی دکان پر نقب ذنی کی واردات. چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان، ہیمر، ہلٹی، ہوا والی مشین، گاڑی کی ٹیوب سمیت متعدد اشیاء لے اڑے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چوروں نے مسلسل کئی روز سے ان وارداتوں کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے۔ آئے روز علاقہ سے موٹریں اور قیمتی سامان چوری ہو جاتا ہے۔ جس سے عوام خاصے پریشان ہیں۔
ڈی پی او منڈی بہاءالدین سے نوٹس لینے کی اپیل ہے۔ چوروں کو جلد گرفتار کرکے سامان برآمد کروایا جائے