دسمبر میں موسم اور بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر میں بارشوں کے ایک یا دو سپیل ہو سکتے ہیں۔ لیکن اس سے بھی دھند یا سموگ میں کمی نہیں آئے گی۔
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے سے دسمبر میں معمول سے کم بارشیں ہوئی ہیں۔ سرد ہوا کی وجہ سے صبح کا درجہ حرارت کم ہو رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید گرے گا۔
ملک میں خشک سردی کا راج ہے اور ہر کوئی بارش کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔ لیکن شروع میں بارشیں نہیں ہو رہی ہیں۔ خشک سردی کے باعث نزلہ زکام میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔