Snooker player Mohammad Bilal passed away due to heart attack

عالمی چیمپئن گولڈ میڈلسٹ سنوکر پلئیر محمد بلال کی موت کی وجہ سامنے آگئی

منڈی بہاؤالدین: پاکستان کو سنوکر ورلڈ چیمپئن اور ایشن چیمپئن کا ٹائٹل دلانے والا گولڈمیڈلسٹ سنوکر پلیئر محمد بلال کو انصاف نہ مل سکا مبینہ مغوی بیوی اوربچوں کی عدم بازیابی پر دلبرداشتہ ہوکر صدمہ سے جاں بحق ہو گیا

پاکستان کو سنوکر ورلڈ چیمپئن اور ایشن چمپیئن کا ٹائٹل دلانے والے منڈی بہاؤالدین کے کھلاڑی محمد بلال کی بیوی اور دوبچوں کو مبینہ طور پر اغواکرلیاگیاتھا۔جس کا مقدمہ ڈیڑہ ماہ پہلے تھانہ سول لاٸن میں درج کیا گیا،محمد بلال باربار تھانے کے چکرلگاتا رہا۔لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل سنوکر پلئیر محمد بلال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

محمد بلال بیوی بچوں کی عدم بازیابی پر صدمہ اور ذہنی کوفت میں مبتلا تھے ۔محمد بلال نے رواٸتی حریف بھارت کو ہرا کر ورلڈ چیمپٸن کا ٹاٸٹل جیتا ۔موت سے قبل محمد بلال کا وڈیوبیان سامنے آگیا جس میں بلال نے کہا ہے تھانہ سول لاٸن میں بار بار چکر لگا کر تھک چکا ہوں مجھے انصاف دیا جائے ۔میری بیوی اور 3 کمسن بچوں اغوا کر کے یرغمال بنایا گیا ہے انہیں بازیاب کرایا جائے ۔

پولیس کی جانب سے کس قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی جارھی ۔میں نے ہمیشہ ملک کے لیے کھیل کر اور گولڈ میڈل جیت کر پوری دنیا میں پاکستان نام روشن کیا۔صدموں سے دوچار سنوکر چیمپئن بالآخر غموں سے لڑتا لڑتا زندگی کی بازی ہار گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق بلال کو ہارٹ اٹیک سے موت واقع ہوئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اپنی مرضی سے کہیں گٸی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں