ڈہوک کاسب اور ملحقہ دیہاتوں میں پراسرار ہلکے زلزلوں کے جھٹکوں کا راز

Union council dhok kasib mandi bahauddin

منڈی بہاؤالدین، چند روز سے یونین کونسل ڈہوک کاسب اور ملحقہ دیہاتوں میں پراسرار ہلکے زلزلوں کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

علاقہ میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے sesmic survey ہو رہا ہے۔ جس میں ایک مشین سے زمین پر ہلکے جھٹکے vibration دیئے جاتے ہیں۔ اور یہ لہریں نیچے سطح سے ٹکرا کر اوپر آتی ہیں۔ اور اس مقصد کے لیے تاروں کا جال اور مخصوص سینسرز جگہ جگہ لگائے جاتے ہیں۔

یہ سینسرز واپس آنے والی لہروں کو ریکارڈ کرتے ہیں۔ پھر اس کو سٹڈی کیا جاتا ہے کہ اس جگہ پر تیل و گیس کی کیا صورت حال ہے۔ اس کام کا نتیجہ آنے میں کئی مہینے یا سال بھی لگ سکتے ہیں۔

دعا کرتے ہیں کہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں بھی کوئی ایسا خزانہ مل جائے۔ آمین۔ جہاں اس سے مقامی افراد کو براہ راست فائدہ ہوتا ہے بلکہ ان ڈائریکٹ بھی روزگار کے ذرائع میسر آتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *