پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ناصر بوسال نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ٹیکس کلچر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
ناصر بوسال نے پیرس کے نواحی علاقے میں ظفر اقبال تارڑ اور ناصر عباس تارڑ کی طرف سے اپنے عزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم منڈی بہاؤالدین کی تعمیر وترقی کے لیے حکومت کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرتے ہیں۔
ناصر اقبال بوسال 2018 کے عام انتخابات میں ٹاپ 10 امیدواروں میں شامل
انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ قدم قدم پر ٹیکس دیکھ رہے ہیں جو ہر کوئی ادا کر رہا ہے۔ ہمیں اپنے ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لیے ٹیکس ادا کرنے کا ذہن بھی بنانا ہوگا۔ ناصر بوسال نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کے بغیر مہنگائی کو کم نہیں کیا جا سکتا اور ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ان کی بحالی پر بھی توجہ دینا ہو گی۔
واضح رہے کہ ضلع منڈی بہاؤالدین سے رکن قومی اسمبلی ناصر بوسال جو اس وقت یورپ کے دورے پر ہیں۔ اس لیے ان کے اعزاز میں ہر روز ان کے حلقے کے لوگ وہاں دوپہر اور ناشتے کا اہتمام کرتے ہیں۔