mandi bahauddin melad chowk

عید میلادالنبیﷺ کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور مبارکباد دی گئی

عید میلادالنبیﷺ کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور مبارکباد دی گئی. سپرینٹنڈنٹ جیل ، ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ جیل و جیل انتظامیہ نے جیل میں خصوصی انتظامات کیے

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین میں بھی ملک بھر کی طرح جشنِ عید میلاد النبیﷺ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا . ضلع بھر کی گلیوں، مسجدوں، گھروں اور سرکاری و نجی عمارتوں کو جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا. ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین نے عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے خصوصی پروگرامز میں شرکت

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیفٹیننٹ ظہیر احمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل / ایڈمنسٹریٹر وقار اکبر چیمہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی احمد وقار بھٹی ، ڈی ایس پی صدر محمد امجد کھوکھر ، ڈی ایس پی ٹریفک تبسم بھٹی ، ایس ایچ او تھانہ سٹی عدیل ظفر بوسال و ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران و سٹاف بھی ہمراہ موجود تھے

اپنا تبصرہ لکھیں