منڈی بہاؤالدین: تھانہ گوجرہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ. چوری و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث خطرناک ملزم بشارت ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک. تھانہ گوجرہ کے علاقہ پانڈووال میں ڈکیتوں نے گن پوائنٹ پر شہری سے نقدی لوٹی
گشت پر مامور پولیس پارٹی نے 15 کال پر رسپانس کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا. موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی. دوران فائرنگ ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ہلاک ڈاکو کی شناخت بشارت نام سے ہوئی جو سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عادی مجرم ہے. ہلاک ڈاکو چوری و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا . ضلع بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے دیگر ملزمان کی تلاش جاری