منڈی بہاؤالدین: GEPCO نے آج منڈی بہاؤالدین کے لیے دسمبر 2024 کے لیے لائٹ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ بجلی کی سپلائی بند کرنے کا مقصدOSPRAY کوائل کے ساتھ نئی لائن کی سٹرنگنگ ہے.
گیپکو کے جاری کردہ لوڈ شیڈنگ شیڈول کے مطابق 7، 14، 18 دسمبر 2024 کوبوہت فیڈر کی لائٹ 09:00 سے 01:00 تک بند رہے گی۔ جبکہ 8، 15 دسمبر کو مونگ فیڈر کی بجلی بند رہے گی.
Light Schedule In Mandi Bahauddin Today December 2024
مورخہ 9، 16، 23 دسمبر کو پھالیہ روڑ، جھولانہ، کینال، گلشن اقبال، صوفی سٹی فیڈرز کی بجلی بند رہے گی. مورخہ 12، 19، 26 دسمبر کو پھالیہ روڈ، جھولانہ، کینال، گلشن اقبال، صوفی سٹی، کمپلیکس، واسو، سٹی، کرسٹل، کچہری روڈ، گوڑھا، سوہاوہ، شفقت آباد، شاہ تاج اور مونگ فیڈرز کی بجلی صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک بند رہے گی.
مورخہ 22 اور 30 دسمبر کو مونگ اور نیو رسول فیڈرز کی بجلی بند رہے گی.