گجرات : گجرات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔گجرات اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، اور ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 5یکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز گجرات تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 60 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکے فیصل آباد،منڈی بہاؤالدین، جہلم،سیالکوٹ اورلاہورمیں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔