snowfall in mandi bahauddin

بارش اور ژالہ باری سے تیار فصلوں کو شدید نقصان

منڈی بہاؤالدین: شہر اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بار اور ژالہ باری ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گندم و دیگر تیار فصلوں کو نقصان بہت نقصان پہنچا ہے، کسانوں کا کہنا ہے کہ اس موسم میں سونے کا پانی بھی فصلوں کے لئے نقصا دہ ہوتا ہے، بارش اور ژالہ باری سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین میں تاریخ کی شدید ژالہ باری نے شہریوں کو حیران کر دیا

بارش کے باعث مختلف فیڈرز ٹرپ کرجانے سے شہر کے کئی علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہونے سے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

ضلع منڈی بہاؤالدین میں ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا ہے ، ضلع کی تاریخ میں اس طرح کی ژالہ باری نہیں دیکھی گئی۔ ژالہ بار سے گلیوں اور سڑکوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے، علاقہ مکینوں نے گرم کپڑے پھر نکال لئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں