کوٹ ادمانہ: کبوتر بازی سے منع کرنے پر بیٹے نے والد کو قتل کر دیا

منڈی بہاءالدین کے علاقہ کوٹ ادمانہ میں خون سفید ہو گیا، کبوتر بازی سے منع کرنے پر 15 سالہ بیٹے نے فائرنگ کرکے والد کو قتل کر دیا

منڈی بہاءالدین کے تھانہ سول لائن کے علاقہ کوٹ ادمانہ میں صلابت خان کھوکھر کا 15 سالہ بیٹا یاسین کبوتر بازی کرتا تھا، جس پر والد اپنے بیٹے کو اکثر منع کرتا رہتا تھا، وقوعہ کے وقت بھی جب ملزم یاسین کبوتر بازی کرنے لگا تو والد نے منع کیا لیکن بات نہ ماننے پر اسے ڈانٹا.

ہریہ سٹیشن: فائرنگ سے سابق ٹکٹ ہولڈر کا بھانجا جاں بحق

جس پر ملزم نے مشتعل ہو کر پسٹل سے والد پر فائرنگ کردی، جس سے صلابت خان کھوکھر موقع پر ہی جاں بحق ہو، جبکہ ملزم واقعہ کے فرار ہو گیا، سول لائن پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں