منڈی بہائوالدین شہر اور گردونواح میں پٹرول کی شدید قلت پیدا ہو گئی، متعدد پٹرول پمپ اسٹیشن بند، تیل کی فروخت روک دی گئی، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 27 جنوری 2023) شہر اور گردونواح میں پٹرول کی قلت پیداہوگئی. متعدد پٹرول پمپ بند،فروخت روک دی گئی. جو پٹرول پمپس کھلے ہیں ان پر لمبی لائنیں لگ گئیں. پٹرول نہ ملنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے.
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی لمبی چھلانگ، قیمت میں یک دم 24 روپے کا اضافہ
منڈی بہاوالدین۔پٹرول کے حصول کے لیے شہری پمپس کے چکر لگانے پر مجبور. رقم اداکرنے کے باوجود پٹرول نہیں مل رہا،پٹرول پمپ مالکان. پمپس کو روزانہ پٹرول فراہمی صرف 8ہزار لِٹر ہے جو چند گھنٹوں میں ختم ہوجاتاہے۔پٹرول پمپ مالکان. پٹرول فراہم نہ کرنے پمپس کے خلاف ایکشن لیں گے۔ڈی سی عباس ذوالقرنین
منڈی بہاوالدین۔ڈی او انڈسٹری کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔پٹرول کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔پٹرول سٹاک کرکے قلت پیداکرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین عباس ذوالقرنین