ایس ایچ او تھانہ پھالیہ عبدالرحمن ڈوگہ کا ہمراہ اپنی ٹیم بچھڑوں کو آپس میں ملانے کا سلسلہ جاری، چند روز سے گمشدہ بچی کو والدین کے حوالے کر دیا
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 22 مارچ 2022) تفصیلات کے مطابق ناتاشہ دختر اشفاق احمد ساکن دھریکاں جو کچھ دن پہلے لاپتہ ہو گئی تھی ایس ایچ او تھانہ پھالیہ عبدالرحمن ڈوگہ نے ناتاشہ کو تلاش کرنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جہنوں نے دن رات محنت کر کے ناتاشہ دختر اشفاق احمد ساکن دھریکاں کو تلاش کر کے آج ان کے بھائی اور والدہ کے حوالے کر دیا.
ناتاشہ اور اس کے بھائی کی پھالیہ پولیس کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا کہ آپ نے ہماری بچھڑی بیٹی کو تلاش کر کے ہم سے ملا دیا اور اس موقع ناتاشہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او تھانہ پھالیہ عبدالرحمن ڈوگہ بہت ہی اچھے اور اعلی اخلاق کے مالک ہیں کیونکہ ان کو ملنے کے لیے کسی سفارش کی کوئی ضرورت نہیں پڑی.
انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ پھالیہ عبدالرحمن ڈوگہ اور انکی ٹیم کو اللہ پاک دن دگنی ترقی اور کامیابیاں عطا فرمائے اور ڈی پی او منڈی بہاوالدین کے شکر گزار ہیں جہنوں نے تھانہ پھالیہ ماڈل کو ایک دلیر خوش اخلاق اور فرض شناس آفیسر مقرر کیا جو کہ اپنے کام کو بہترین طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں