منڈی بہاؤالدین (ملک عامر زبیر ) ویلڈن رضا الہی بٹ، ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل، ناجائز اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین کے احکامات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل رضا الہی بٹ نے ناجائز اسلحہ مکاو مہم شروع کی ہوئی ہے۔
دبنگ ایس ایچ او رضا الہی بٹ نے دوران ناکہ بندی ملزمان محمد عمران اور سرفراز احمد سے 2 عدد کلاشنکوف، میگزین اور گولیاں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ کرائم فائٹر ایس ایچ او رضا الہی بٹ نے ملک عامر زبیر سے گفتگو کے دوران کہا کہ انشاء اللہ تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ کو پرامن بنانے کے لیے بھر پور کوشش کروں گا۔