محلہ شفقت آباد مین گلی نمبر 3 ، نور مسجد میں رات 2 بجے نامعلوم چور گیٹ پھلانگ کر داخل ہوئے۔جوتوں سمیت مسجد کے اندر گئے،مسجد میں لگا ہائر کمپنی کا کالے رنگ کا واٹر الیکٹرک ڈسپنسر اور پرفیوم کی بوتل چوری کر کے دیوار پھیلانگ کر لے گئے ہیں۔
منڈی بہاؤالدین(ملک رؤف زبیر )ایک چور نے چپلی پہن رکھی تھی،جبکہ دوسرے چور نے بوٹ پہنے ہوئے تھے۔مسجد کی دیوار پر لگی کانٹوں کی تار میں چادر پھنس جانی کی وجہ سے،چور اپنی نشانی چھوڑ گئے ہیں۔
نمازیوں نے فجر نماز ادا کرنے کے بعد 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی تو تھانہ سول لائن پولیس نے کال کر کے کہا ہے کہ صبح 8 بجے کے بعد تھانہ آ کر رپورٹ درج کروائیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محلہ شفقت آباد کا نامی گرامی چور کافی دنوں سے مسجد کے اردگرد چکر لگا رہا تھا۔رات 9 بجے بھی اپنے ایک دوست کے ساتھ مسجد کے چوک میں کھڑا تھا۔