ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فریال نعیم نے پولیس افسران کے ہمراہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے ضلع بھر کی مختلف شاہراہوں پر 75 گاڑیوں کو اچانک چیک کیا۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 06 ستمبر 2024) انہوں نے ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 17 گاڑیوں کے چالان کئے جبکہ 21 ہزار 500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فریال نعیم کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔
ضلعی انتظامیہ ایکسل لوڈ منیجمنٹ پر ہر صورت عملدرآمد کرائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی بہتری کیلئے سخت فیصلے ضروری ہیں. اس سلسلے میں ٹرانسپورٹرز ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔