اسلام آباد: منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے پینتالیس سالہ قمر امیر رانجھا کو تھانہ آئی نائن کی حدود میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق قمر عامر رانجھا ملازم کے ہمراہ پٹرول پمپ کے قریب پہنچے تو گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔
قمر عامر رانجھا ملازم کے ہمراہ گاڑی سے باہر بھاگا اور زیر تعمیر پلازہ میں چھپ کر جان بچانے کی کوشش کی تاہم ملزمان نے تعاقب میں فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ حجام کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص معمولی زخمی ہو گیا۔