مشہور پاکستانی نژاد امریکی ٹک ٹاکر ثانیہ خان کو امریکا میں قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 29 سالہ پاکستانی نژاد فوٹوگرافر اور ٹک ٹاکر ثانیہ خان کو شکاگو میں واقع ان کے اپارٹمنٹ میں قتل کیا گیا۔ شکاگو پولیس کا کہنا ہے کہ ثانیہ خان کے سابق شوہر نے انہیں دو روز قبل ان کے اپارٹمنٹ میں گولی مار کر قتل کیا تھا۔
ثانیہ خان پیشہ ور ویڈنگ فوٹوگرافر تھیں اور ان کے کام کی وجہ سے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر ان کے فالوورز کی تعداد بھی کافی زیادہ تھی۔ ایٹلانٹا سے تعلق رکھنے والے سابق شوہر راحیل احمد سے طلاق کے بعد وہ زندگی کی نئی شروعات کے لیے شکاگو منتقل ہوگئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر نے ویڈیو کی خاطر مارگلہ کو آگ لگادی، ویڈیو وائرل
قتل ہونے سے چند روز قبل انہوں نے اپنی طلاق کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ثانیہ خان کے سابق شوہر نے اپنے گھر والوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنی شادی بچانے کے لیے کر شکاگو جا رہا ہے لیکن جب گھر والوں اور دوستوں کا ان دونوں میں سے کسی سے رابطہ نہ ہوسکا تو انہوں نے پولیس سے مدد طلب کی۔
پولیس جب ثانیہ خان کے اپارٹمنٹ پہنچی تو دیکھا کہ راحیل نے اسے گولی مار کر قتل کر نے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی تھی جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔