govt school

سرکاری سکول کی تعلیم اور بچوں کی تعلیم میں والدین کا کردار

ضلع منڈی بہاءالدین کے سرکاری سکول کی تعلیم اور بچوں کی تعلیم میں والدین کا کردار۔ بچوں کی تعلیم میں جہاں اساتذہ کا اہم کردار ہے وہیں پہ والدین کی اپنی ذمہ داریاں ہیں۔ بچہ سکول میں چھ گھنٹے رہتا ہے اور گھر میں اٹھارہ گھنٹے۔ تو کیا ہم اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں؟

زندگی کی تگ و دو میں آپ اپنے بچوں کے لیے چند لمحات روزانہ کے نکالیں۔ ان سے روز کا معمول پوچھیں، سکول ورک، ہوم ورک کا پوچھیں۔ ساتھ میں اخلاقی تربیت بہت ضروری ہے۔ خاص کر گالی گلوچ کلچر ہمارے بچوں میں پروان چڑھ رہا ہے۔ مہینے میں ایک بار سکول کا چکر ضرور لگائیں، اساتذہ سے فیڈ بیک لیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع منڈی بہاءالدین سرکاری سکولوں کا نہم کا رزلٹ انتہائی مایوس کن، رپورٹ دیکھیں

اس کے علاوہ ہر سرکاری سکول میں مقامی افراد پر مشتمل سکول کونسل موجود ہے۔ کوشش کریں اس کونسل میں ایکٹو افراد شامل ہوں۔ اس کونسل کا بھی فرض ہے کہ وہ وقتا فوقتا اساتذہ اور والدین کے درمیان رابطہ رکھیں۔ اگر آپ اپنے بچوں کا چیک اینڈ بیلنس رکھیں گے تو یقینا سرکاری سکول کے اساتذہ کی محنت رنگ لائے گی۔ ان شاءاللہ

سرکاری سکول تعلیم کا ایک سستا ذریعہ ہے۔ بچوں کے لیے کھیل کے وسیع میدان ہیں، لیبارٹریاں ہیں، لائبریریاں ہیں۔ ان سہولتوں کا حاصل کرنا ہمارا حق ہے۔ لہذا اپنے بچوں کی خاطر، ان کو وقت دیں۔ تاکہ وہ سکول میں جا کر زیادہ سے زیادہ علم حاصل کر سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں