رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مذہبی اسکالر مفتی منیب الرحمان نے فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کیا ہے۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ دو کلو گندم کا آٹا، فطرہ اور ایک روزے کا فدریہ پاکستانی 300 روپے ہے۔ صدقہ فطر اور فدیہ کی کم از کم رقم 300 روپے فی کس ہے۔اعلامیہ کے مطابق جَو (چار کلو) فطرہ اور ایک روزہ کا فدیہ 600 روپے ہے۔ کھجور (چار کلو) فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 2400 روپے ہے۔
کشمش (چار کلو) فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 4400 روپے ہے۔ اہل ثروت کو اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ، فدیہ اور کفارہ ادا کرنا چاہیے۔
Zakat Nisab 2024 – Zakat on Gold – Amount and Calculator
مفتی منیب کا کہنا ہے کہ روزہ توڑنے کا کفارہ 60 مسکینوں کو دن میں دو وقت کھانا کھلانا ہے۔ دو کلو گندم کا آٹا 18,000 روپے، چار کلو جو 36,000 روپے، چار کلو کھجور 144,000 روپے اور چار کلو کشمش 2,64,000 روپے ہے.
اعلامیہ کے مطابق یہ گندم کے لحاظ سے فطرہ، فدیہ اور کفارہ کی کم سے کم مقدار ہے۔ جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے فراخدلی سے رزق دیا ہے ان کو مالی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے فطرہ، فدیہ اور کفارہ جو، کھجور، کشمش یا پنیر کے حساب سے ادا کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ صدقہ فطر نماز عید سے پہلے ادا کرنا ضروری ہے جبکہ گھر کے سربراہ کو بھی اپنے پیاروں مثلاً بیوی بچوں کا فطرانہ ادا کرنا ہوگا۔