city phalia

میونسپل کمیٹی پھالیہ کی دکانوں کے کرایوں میں کمی کر دی گئی

منڈی بہاوالدین(12 جولائی 2024 ایم.بی.ڈین نیوز ) وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اے سی آفس پھالیہ میں میونسپل کمیٹی پھالیہ کی دکانات کے کرایوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں ایم سی پھالیہ کی دکانات کے کرایوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انجمن تاجران کے نمائندوں اور دکاندار مالکان نے اپنی گزارشات پیش کیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل انتظامیہ اور مالک دکانداران کی باہمی مشاورت سے مقرر کئے گئے کرایوں میں 40 فیصد رعایت دے کر کرایوں کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کروا دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے تحصیل انتظامیہ اور انجمن تاجران کے مابین میونسپل کمیٹی پھالیہ کی دکانات کے کرایوں کے متعلق معاملہ چلا آ رہا تھا جس کو آج ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ اور سابق ایم پی اے ن لیگ طارق یعقوب رضوی اور انجمن تاجران کے نمائندوں اور دکاندار مالکان نے خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ حکومتی شیڈول کے مطابق 40 فیصد کرایوں میں کمی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دکاندار مالکان بقایا کرایوں کی ادائیگیوں کو بر وقت یقینی بنائیں۔

تاجر برادری اس سلسلہ میں ضلعی اور تحصیل انتظامیہ سے تعاون کریں۔ دکانات کے کرایوں میں 40 فیصد کمی کرنے پر انجمن تاجران نے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں