ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

rain in pakistan

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا اعلان کر دیا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔میرپورخاص، تھرپارکر، بدین اور عمرکوٹ میں بارش جبکہ خضدار، لسبیلہ اور آواران میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلیات، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، چکوال اور جہلم میں بھی بارش کا امکان ہے۔

گجرات، میانوالی، خوشاب، بھکر، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔ .

ڈیرہ اسماعیل خان، تونسہ، لیہ، راجن پور، دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، کوہستان، چترال، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں بھی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *