Maryam Nawaz nominated Nasir Butt as District Coordinator from Mandi Bahauddin

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ’’ہمت کارڈ‘‘ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ’’ہمت کارڈ‘‘ اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ۔ پہلے مرحلے میں خصوصی افراد کو تین سال تک ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ۔ دوسرے مرحلے میں خصوصی افراد کو 14 قسم کے معاون آلات بھی دیئے جائیں گے۔

اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری سی ایم آفس دانش افضل، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ ہمت کارڈ منصوبے کی منظوری دی۔

پہلے مرحلے میں خصوصی افراد کو تین سال تک ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی افراد کا وظیفہ 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 7،500 روپے کر دیا۔ تقریباً 30,000 خصوصی افراد کو تین سال تک 7,500 روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وہیل چیئرز کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کر دی۔ ضرورت مند لوگ وہیل چیئر کے لیے وزیر اعلیٰ آفس کی ہیلپ لائن 0800-02345 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دوسرے مرحلے میں خصوصی افراد کو 14 قسم کے معاون آلات بھی دیئے جائیں گے۔

معذور افراد کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے وہیل چیئر، سماعت کے آلات، ٹرائی سائیکل، بریل اور دیگر سامان فراہم کیا جائے گا۔ سبسڈی والی پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت اور خصوصی افراد کو مرحلہ وار قرضے بھی دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ’’ہمت کارڈ‘‘ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں