گوجرانوالہ: ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی ٹیموں نے گوجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاءالدین میں چھاپوں کے دوران 5 ملزمان یاسر محمود، فیصل عمران، حسن جہانگیر، ملک اخلاق کو گرفتار کر کے محمد افضل کو اشتہاری قرار دے دیا۔
ملزم یاسر محمود کم سن بچوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم نے بچے کے والدین سے لیبیا کے راستے یورپ بھجوانے کے لیے 24 لاکھ روپے بٹورے۔ ملزم نے نابالغ بچے کو لیبیا سے کشتی کے ذریعے یورپ بھیجنے کی کوشش کی۔
انسانی سمگلنگ کے سب سے زیادہ کیس کس شہر سے رپورٹ ہوتے ہیں؟ اہم انکشاف
غیر قانونی طور پر کشتی کے ذریعے یورپ میں داخل ہوتے وقت کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ اسی طرح ملزمان فیصل عمران اور حسن جہانگیر نے ایک شہری کو سپین میں نوکری کا جھانسہ دے کر 22 لاکھ روپے اور 3،000 امریکی ڈالر بھتے ہوئے جبکہ ایک اور کارروائی میں ملزم ملک اخلاق کو گجرات سے گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم نے ایک شہری کو ملازمت کے لیے جرمنی بھیجنے کے لیے 31 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے تھے۔ ملزم محمد افضل نے خاتون شہری کو ملازمت کے لیے جرمنی بھیجنے کے لیے 5 لاکھ 74 ہزار روپے بٹورے۔
Leave a Reply