پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ سے پاک محفوظ و معیاری خوراک کی فراہمی کا عزم۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے احکامات، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز گوجرانوالہ ڈویژن کی ہدایت اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی زیر نگرانی ضلع منڈی بہاءالدین کے مختلف ہوٹلز اور فاسٹ فوڈ شاپس کی چیکنگ کی گئی۔
منڈی بہاءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 03 جولائی 2025 ) چیکنگ کرنے پر 4 فوڈ پوائنٹس پر غیر معیاری آئل اور زائد المیعاد اشیاء پائی گئیں ، جس پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 25 لیٹر غیر معیاری آئل اور 8 کلوگرام زائد المیعا د اشیاء کو موقع پر تلف کر دیا جبکہ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کا کہنا تھا کہ غیر معیاری خوراک کی فروخت سنگین جرم ہے، جس کی روک تھام کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی منڈی بہاءالدین روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کر رہی ہے۔ صحت دشمن عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی محدود وسائل کے باوجود عوام الناس کی صحت کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ خوراک کے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی منڈی بہاءالدین کے دفتر سے رجوع کریں تاکہ فوری کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔