ایس ایچ او تھانہ کھٹیالہ شیخاں محمد آصف رانجھا کی کامیاب کاروائیاں. ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد، ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق تھانہ کھٹیالہ شیخاں ایس ایچ او محمد آصف رانجھا کی قیادت میں پولیس نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد کر لی۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم محمد فیاض ولد رحیم بخش قوم آرائیں سکنہ ڈیرہ میاں صاحب کدھر شریف کے قبضے سے ناجائز اسلحہ 30 بور پسٹل اور ملزم ساجد عمران ولد محمد اشرف قوم جھکڑ ساکن چک نمبر 44سے 10 لیٹر شراب کی گیلن برآمد ہوئی۔
دونوں ملزمان پر ناجائز اسلحہ اور منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر دیا. ایس ایچ او محمد آصف رانجھا کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور علاقے کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
عوامی حلقوں نے پولیس کی ان کارروائیوں کو سراہا ہے اور امن و امان کی بحالی کے لیے جاری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے