5 kilns running without zigzag technology were sealed

پنجاب انوائرمنٹ ایجنسی نے منڈی بہاؤالدین میں اینٹوں کے 6 بھٹوں کو مسمار کر دیا

محکمہ ماحولیات پنجاب کا سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پنجاب انوائرمنٹ ایجنسی کی جانب سے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اینٹوں کے 60 بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین میں اینٹوں کے 6 بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا۔

ماحولیات پنجاب کا سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 48 گھنٹوں کے دوران 1013 یونٹس اور بھٹوں کا معائنہ کیا گیا، 60 کو مسمار کر دیا گیا، 28 کو سیل کر دیا گیا جبکہ 43 ایف آئی آر کے ساتھ 933 کو نوٹس جاری کیے گئے۔

لیہ میں 27 اینٹوں کے بھٹوں، سرگودھا میں 6 پائرولیسز پلانٹس، میانوالی میں 9، خوشاب میں 3، منڈی بہاؤالدین میں 6 اور بہاولپور میں 2 اینٹوں کے بھٹوں کو مسمار کیا گیا۔ ادارہ برائے تحفظ ماحولیات نے کہا کہ واضح احکامات ہیں کہ کسی قسم کی رعایت کی کوئی گنجائش نہیں اور ماحول دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں