غلہ منڈی میں بنائے گئے سرکاری ٹائیلیٹ اور رہائش گاہوں کو تالے لگا کر بند کر دیا گیا

پبلک واش روم غلہ منڈی میں گورنمنٹ کی طرف سے قائم کئے گئے تھے جنہیں غلہ منڈی کے آڑھتی اور وہ زمیندار استعمال کرتے تھے جو دیہی علاقوں سے فصل بیچنے غلہ منڈی آتے تھے۔

لیکن پچھلے تین ماہ سے جاوید شاہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے تالے لگوا کر بند کروا دیے ہیں اور غلہ منڈی دفتر کے اوپر تین کمرے گورنمنٹ نے بنائے ہوئے ہیں جو تاکہ جو زمیندار فصل بیچنے غلہ منڈی آئے وہ ان کمروں میں آرام کر سکے۔ مارکیٹ کمیٹی نے انہیں بھی اپنے استعمال کیلئے رکھا ہوا ہے۔

حالانکہ مارکیٹ کمیٹی سالانہ لاکھوں روپے آڑھتیوں اور زمینداروں سے ٹیکس لیتی ہے اور آڑھتیوں کا سالانہ ٹیکس علییدہ ہوتا ہے اور 2 روپے فی نگ علیحدہ فیس ہوتی ہے۔

غلہ منڈی کے آڑھتیوں نے ڈی سی او منڈی بہاؤالدین شاہد عمران مارتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ غلہ منڈی کے واش روم فوری کھلوائے جائے اور ان کی صفائی کا اہتمام کیا جائے اور مارکیٹ کمیٹی دفتر کے اوپر جو کمرے زمینداروں کے بیٹھنے کیلئے بنائے گئے ہیں انہیں فوری خالی کروا کر زمینداروں کیلئے کھولا جائے

اپنا تبصرہ لکھیں