Chak Raib Rain water enters crops and residential areas

گزشتہ روز منڈی بہاؤالدین میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اس دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، زیریں سندھ اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

اس دوران سب سے زیادہ بارش راولپنڈی (شمس آباد 45، چکلالہ ائرپورٹ 5، کچہری 4)، حافظ آباد 25، گجرات17، سیالکوٹ (ائرپورٹ ) 10، ناروال، منڈی بہاؤالدین 6، گجرانوالہ 4، مالم جبہ 19، بالاکوٹ 12، مردان 7، کاکول ایک، مظفرآباد (ائرپورٹ 5، سٹی 4)، راولاکوٹ 2، گڑھی دوپٹہ ایک، ژوب 4، بارکھان 3اور ٹھٹھہ میں 2 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی میں 47، بہاولپور، دالبندین میں 46، سبی، دادو، بھکر اور جیکب آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں