The public park built with crores of rupees is in a state of disrepair

کروڑوں روپے سے بننے والا پبلک پارک زبوں حالی کا شکار

جنگل ہے یا پبلک پارک؟ کروڑوں روپے کی مالیت سے بننے والا کینال ویو پارک منڈی بہاوالدین زبوں حالی کا شکار. کئی عرصہ سے پارک کی صفائی نہیں ہوئی، کتنی فٹ تک اگی ہوئی گھاس آنے والوں کا منہ چڑا رہی ہے. خوبصورت فوارہ، جھولے، لائٹس، فٹ پاتھ بھی تباہ

The public park built with crores of rupees is in a state of disrepair

منڈی بہاءالدین ( حکیم ساجد الرحمن) کینال ویو پارک منڈی کا بہت خوبصورت پارک تھا کروڑوں روپے سے بننے والا پارک جو کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی یعنی ٹیکسوں سے بنا تھا اب زبوں حالی کا شکار ہے. حکومت پنجاب، مقامی انتظامیہ، مخیر حضرات، رفاعی تنظیموں سے تھوڑی سی توجہ کی درخواست ھے۔

شہر میں قائم فیملی پارک سگریٹ پیتے آوارہ لڑکوں کی آماجگاہ بن گیا

اس پارک کا شمالی حصہ جو کہ واسو کی طرف ہے بالکل زبوں حالی کا شکار ھے جہاں پر قد آور گھاس اور جڑی بوٹیوں نے خوف کا سماں بنارکھا ہے.پارک کے عملے کی تعداد اور ایک عدد گراس کٹنگ مشین کی مزید ضرورت ھے۔چھپر سب گر چکے ھیں ان کو دوبارہ تعمیر کیا جاے

پارک کے جنوبی سائیڈ میں جھولے، بچوں کی سلائڈوں پر توجہ دی جائے. فوارہ پر کام ھونے والا ہے اس کو دوبارہ چالو کیا جائے. کنٹین کو دوبارہ ٹھیکے پر دے کر پارک کی رونق کو دوبالا کیا جاسکتا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں