پھالیہ THQ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت خاتون نے بچے کو ایمبولینس میں جنم دے دیا
تفصیل کے مطابق ایک قریبی گاؤں سے طبیعت خراب ہونے پر حاملہ خاتون کو زچگی کے لیے گھنیاں ایمبولینس سروس پر پھالیہ THQ سرکاری ہسپتال پہنچایا گیا صبح 10 بجے کا وقت تھا لیڈی ڈاکٹر اور ان کے دیگر سٹاف نے مریضہ کو نظر انداز کرنا شروع کر دیا
حاملہ خاتون نے مسافر بس میں بچے کو جنم دے دیا
جب ان سے درخواست کی گئی کہ مریضہ کو چیک کیا جائے ایمرجنسی کیس یے تو لیڈی ڈاکٹر نے مریضہ کو یہ کہہ کر واپس موڑ دیا کہ آپ ایک ہفتے بعد آئیں اب آپ جا سکتے ہیں مریضہ کی حالت کافی خراب تھی مگر ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دوبارہ ایمبولینس میں شفٹ کیا اور واپس گھر چھوڑنے لگے کہ اسی دوران بچے کا جنم ہو گیا
اللہ تعالیٰ کے خصوصی کرم سے ماں اور بچہ دونوں محفوظ ہیں مگر THQ پھالیہ کے شعبہ زچگی کے سٹاف نے کوئی کسر نہیں چھوڑی.