پوسٹ آفس پھالیہ قدیمی کھنڈر کا منظر پیش کرتے ہوئے 8 سالوں سے حکمرانوں کی توجہ کا منتظر

ضلع منڈی بہاؤالدین پھالیہ جہاں پوسٹ آفس کی ناگفتہ بہ حالت جو کسی قدیمی کھنڈر کا منظر پیش کرتے ہوئے 8 سالوں سے حکمرانوں کی توجہ کی منتظر ہے. پھالیہ ڈاکخانہ کی بلڈنگ ناکارہ ہونے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے رونما ہونے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بلڈنگ کو خالی کروا لیا گیاتھ اور ڈاک خانہ کرائے کی بلڈنگ میں منتقل کر دیا گیا.

آٹھ سالوں سے حکومتیں بنتی اور گرائی جاتی رہیں مگر تاحال پھالیہ ڈاکخانہ کی نئی بلڈنگ تعمیر نہ کی جا سکی جس کے نتیجہ میں شہر کا کوڑا کرکٹ کتے بلیوں اور منشیات کے عادی افراد سمیت مشکوک محرکات کی آماجگاہ بن چکا ہے. شہر کے وسط میں کروڑوں مالیت کی قیمتی جگہ اپنی ویرانی کی داستان بنی ہوئی ہے.

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آٹھ سالوں سے دو بار وفاقی حکومت کے نمائندگان پھالیہ ڈاکخانہ کی بلڈنگ کا دورہ کر چکے ہیں مگر کسی قسم کی کوئی پیش رفت عمل میں نہ لائی جا سکی. اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ آفس اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی ملحقہ پھالیہ ڈاکخانہ کی بلڈنگ حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے بھوت بنگلہ بنا ہوا ہے .

اہلیان تحصیل پھالیہ نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین و وفاقی افسران بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور پھالیہ شہر میں ڈاکخانہ کی خوبصورت بلڈنگ از سر نو تعمیر کی جائے اور پرانی بلڈنگ پھالیہ ڈاکخانہ میں رات کی تاریکیوں میں ہونے والے محرکات کی روک تھام میں عملی اقدامات کئے جائیں

اپنا تبصرہ لکھیں