ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا یونیورسٹی آف گجرات کیمپس کا دورہ۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا اور شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔اس موقع پر ڈائریکٹر یونیورسٹی آف گجرات کیمپس ساجد تارڑ، اساتذہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 07مئی 2024) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے یونیورسٹی آف گجرات کیمپس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف گجرات کیمپس میں پینے کے صاف پانی کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ساتھ ساتھ 4 ٹھندے پانی کے الیکٹرک کولر کی تنصیب بھی کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس احسن اقدام پر ڈائریکٹر کیمپس کو خراج تحسین پیش کیا۔