منڈی بہاؤالدین میں سی آئی اے پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک ملزم زیر حراست دم توڑ گیا جس کے لواحقین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں احتجاج کیا اور پولیس اہلکاروں پر مبینہ تشدد کا الزام لگایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے انچارج سی آئی اے اور ایس ایچ او تھانہ ملکوال سمیت 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
https://www.24urdu.com/digital_images/large/2023-10-11/news-1696971847-1502.jpeg
ایف آئی آر کے مطابق ضلع شیخوپورہ کے رہائشی ثمر عباس سے قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کی تفتیش کی گئی۔ اسے مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور حالت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے میں نامزد ملزمان میں ایس ایچ او ملکوال شاہد تارڑ اور انچارج سی آئی اے قاسم ممتاز شامل ہیں۔
اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔