Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

محکمہ موسمیات نے 10 مئی سے بارشوں کی پیش گوئی کر دی

summer heat wave

Written by

www.mbdinnews.com

in

پاکستان, منڈی بہاوالدین, موسم

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فضا میں ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں بالخصوص جنوبی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

اک مغربی لہر 10 مئی کی شام کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ یہ لہر 11 مئی کو بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جس کے نتیجے میں بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، قلات، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، مستونگ میں گرد آلود ہوائیں/ آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ 10 سے 12 مئی کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسمٰعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

گلگت بلتستان میں 11 اور12 مئی دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر جبکہ کشمیر میں وادی نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید بتایا کہ پنجاب میں 10 مئی کی رات سے 12 مئی کی صبح کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں گرد آلود ہوائیں / آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 اور11 مئی کو ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں 10 مئی کی رات سے 11 مئی کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

←ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا
یونیورسٹی آف گجرات منڈی بہاءالدین کیمپس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz