ہیڈ آف پولیس ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات /ویژن کے پیش نظر ڈی پی او منڈی بہاوالدین رضا صفدر کاظمی صاحب کی خصوصی ہدایت اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر منڈی بہاوالدین محمد اسلم گوندل کی خصوصی کاوش سے منڈی بہاؤالدین میں ٹریفک پولیس نے لفٹر منگوا لیے.
جی ہاں اب غلط پارکنگ کرنے والے ہو جائیں ہوشیار .ٹریفک پولیس منڈی بہاؤالدین کی طرف سے شہریوں اور عوام الناس کو غلط پارکنگ کرنے سے سختی سے منع کیا جا رہا ہے کیوں کہ اب خلاف ورزی کرنے والوں کی گاڑیاں اٹھا لی جائیں گی اور ان کے خلاف کاروائی کر کے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر منڈی بہاؤالدین محمد اسلم گوندل نے کہا کہ اب شہر میں رانگ پارکنگ کے خلاف کاروائی کیلئیے ٹریفک پولیس منڈی بہاءالدین نے 2 لفٹر منگوا لیے ہیں اب جو بھی غلط پارکنگ کریں گے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی اور جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے
شہریوں اور عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوۓ اپنی گاڑیوں کو رانگ پارکنگ میں مت کھڑا کریں. ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے.