ضلع منڈی بہاؤالدین کے مثبت پہلو۔ جو کام ماضی میں / حالیہ منتخب نمائندے نا کر سکے وہ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کر لیا۔ 25 لاکھ کی خطیر رقم سے سویہ / ڈہوک مراد نہر پر پل تعمیر کر دیا۔ اگر حکومت یہ کام کرتی تو شاید 2 کروڑ بھی کم پڑ جاتے۔ اس نہر پر پل ایک دیرینہ خواب تھا۔
نہر کے پار 40/50 گھروں پر مشتمل ڈیرہ جات تھے۔ ان کی رسائی، فصلوں کی ترسیل کے لیے ایک لمبا راستہ طے کرنا پڑتا تھا۔ ہر طرف سے مایوس ہو کر اہل علاقہ نے یہ کارنامہ اپنی مدد آپ کے تحت سر انجام دے دیا۔
اس پل کی تعمیر سے نا صرف ڈیرہ جات کو فائدہ ہوا ہے بلکہ یونین کونسل ڈہوک کاسب کے دیہاتوں کا ڈنگہ کی طرف فاصلہ بھی چھ کلومیٹر تک کم ہو گیا ہے۔ ڈھوک کاسب ویلفیئر کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت ڈھوک کاسب نہر پل( ڈیرہ صالحوں/ساہیاں) کا افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاحی پروگرام میں اس پل کی تعمیر میں اہم کردار ادا والے اراکین اور ڈونر حضرات کے ساتھ ساتھ اہلیان علاقہ نے شرکت کی ۔2.5 ملین روپے کی خطیر رقمی لاگت سے تیار کردہ پل گیارہ دن کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا۔اس پل کی تعمیر میں جہاں گاؤں کے لوگوں نے بڑھ چڑھ حصہ لیا بلکہ اس ڈیرہ کے رہائشیوں نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ ڈھوک کاسب ویلفیئر کی جانب سے مکمل کیا جائے والا یہ منصوبہ مستقبل میں نا صرف اس علاقے بلکہ ارد گرد کے دیہات کے لیے نہایت مفید ثابت ہو گا۔