12 Rabi Ul Awal will be celebrated in Mandi Bahauddin

منڈی بہاءالدین میں 12ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا

ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے کہا ہے کہ علمائے کرام عوام میں ہم آہنگی، محبت و اخوت اور برداشت کو فروغ دے کر امن و سلامتی کی فضا برقرار رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ، ملک کو انتشار نہیں بلکہ ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں امن و امان کی فضا بر قرار رکھنے اور 12ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 20ستمبر 2023 ) ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی میرج ہال میں 12ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، سی او ایم سی، انچارج ریسکیو 1122، ممتاز علمائے کرام، سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کے رہنماﺅں سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

12 Rabi Ul Awal will be celebrated in Mandi Bahauddin

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاﺅالدین کے علمائے کرام ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، یہی جذبہ ربیع الاول کے دوران بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام مل کر اپنے اندر اتفاق ،اتحاد و بھائی چارے کی فضاءکو قائم رکھیں اور برداشت اور رواداری کی مثبت سوچ کو فروغ دیں۔ ہم سب نے مل کر ضلع کے امن کو قائم رکھنا ہے۔

12 Rabi Ul Awal 2023 Date In Pakistan – Public Holidy

تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں کے سٹیک ہولڈزر کے ساتھ میٹنگز کریں اور 12ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ جلوسوں کے روٹس کا از خود معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، پیچ ورکس، سٹریٹ لائٹس، بجلی کی لٹکتی تاروں کی درستگی کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے دوران ضلع کے تمام سرکاری سکولوں میں تلاوت، نعت اور سیرت نبیﷺ کے موضوع پر تقاریری مقابلہ جات منعقد کروائے جائیں گے اور سرکاری دفاتر کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔

ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے کہا کہ ضلع میں امن ورواداری اور اتحاد ویگانگت کی فضا کو مزید مستحکم بنانے کیلئے حسب روایت مثالی کوششیں جاری رکھی جائیں گی اور معاشرے میں امن دوستی کے جذبہ کو فروغ دینے میں بھرپور معاونت کی جائے گی تاکہ ضلع کی پرامن فضا کو شرپسندی سے محفوظ رکھاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ 12ربیع الاول کے موقع پرانتظامی امور کی عمدہ تکمیل سمیت فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات مربوط انداز میں برقرار رکھنے کیلئے اراکین کمیٹی کی تجاویز ومشاورت کواولین ترجیح دی جائے گی۔

اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور گزارشات پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے حل اور تجاویز پر عمل کی یقین دہانی کروائی ۔ علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن و امان کو فروغ دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی کوارڈینیشن کے ذریعے مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

انجمن تاجران اور ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے ضلع بھر میں جاری صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن میں انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی اور ضلعی انتظامیہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں