District headquarter hospital mandi bahauddin

ڈی ایچ کیو میں مریضوں کو دوا کیلئے 500 میٹر دور میڈیکل سٹور جانے پر دشواری

سہولیات کا فقدان. ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاءالدین میں مریضوں کو دوا کیلئے 500 میٹر دور قائم میڈیکل سٹور جانے پر دشواری کا سامنا.

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 9 ستمبر 2023) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاءالدین میں سہولیات کا فقدان. ہسپتال میں آئے مریضوں کو دوا لینے کیلئے ایمرجنسی سے میڈیکل سٹور پہنچے تک تقریبا 500 میٹر کا فاصلہ طہ کرنا پڑتا ہے.

15 سال سے زیر التواء ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی چار دیواری کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا

جبکہ دوسری جانب ہسپتال سے میڈیکل سٹور کا راستہ بھی سنسان ہے. اکثر اوقات مریض کو رات کے 12 یا 1 بجے دوا لینے کیلئے میڈیکل سٹور جانا پڑتا ہے. رات کے وقت مناسب لائیٹ کا بندوبست نہ ہونے کے باعث آوارہ کتے بھی راستے پر بھونکتے رہتے ہیں جس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

سیکرٹری ہیلتھ اور ڈپٹی کمشنر وقتا فوقتا ہسپتال کا دورہ کرتے رہتے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ میڈیکل سٹور کو ایمرجنسی کے قریب کیا جائے تاکہ مریض کو دوا لینے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے.

Overseas Hospital Mandi Bahauddin

اپنا تبصرہ لکھیں