today gold rate in pakistan

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا پونے تین لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا پونے تین لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا۔آج کے تازہ ترین ریٹس جانئیے

امریکی شرح سود میں کمی، چین اور بھارت کی خریداری، سونا نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2،500 روپے اضافے سے 275،500 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 2،144 روپے اضافے سے 236،197 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام والے 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 514 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے سے 2653 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں