وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر روٹی کی نئی قیمتوں کے حوالے سے بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مختلف شہروں میں 100 گرام سادہ روٹی کی قیمت 12 سے 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج 24 مئی 2024 سے ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لکھا کہ روٹی کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے روٹی غریبوں کی پہنچ سے دور ہوگئی تھی۔
خوشی ہوئی کہ منڈی بہاؤ الدین نیوز جیسا پی ٹی آئی کا سپورٹر چینل بھی اب پی ٹی آئی کی پالیسیوں کو غلط کہہ رہا ہے