چکن کی قیمتوں میں 50 روپے فی کلو کی بڑی کمی کر دی گئی۔ منڈی بہاءالدین میں مرغی کے گوشت کی قیمت 500 روپے سے نیچے آگئی۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں50 روپے کی کمی کے بعد گوشت کی سرکاری قیمت 483 روپے مقرر کر دی گئی، زندہ برائلر مرغی کا فارم ریٹ 305 روپے، ہول سیل ریٹ 319 روپے فی کلو جبکہ ریٹیل ریٹ 333 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
منڈی بہاءالدین میںآج سبزی، پھل و اشیائے خوردونوش کی قیمتیں جانئیے
تاہم مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی فی کلو فروخت 500 روپے سے زائد کی قیمت پر جاری ہے۔ اس کے برعکس برائلر انڈوں کی فی درجن قیمت میں 4روپےکااضافہ کر دیا گیا. نئی قیمت 331 روپے فی درجن مقرر جبکہ پیٹی کا ریٹ 9،810 روپے مقرر کیا گیا ہے.